23 ستمبر، 2026، 7:19 PM

آبنائے ہرمز میں مال بردار بحری جہاز کو حادثہ

آبنائے ہرمز میں مال بردار بحری جہاز کو حادثہ

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے آبنائے ہرمز میں ایک مال بردار بحری جہاز کو نامعلوم چیز سے نشانہ بنائے جانے اور دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، م برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز میں ایک مال بردار بحری جہاز کو نامعلوم چیز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، واقعے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ پانی میں بے قابو ہو کر گھومتا رہا۔ جہاز کے تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ اس واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا کہ متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اب تک کسی ماحولیاتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

News ID 1941609

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha